عنوان: "دعائے گنج العرش" کا ثبوت(6485-No)

سوال: دعائے گنج العرش کا پڑھنا کیسا ہے؟ اور اس کے جو فضائل آئے ہیں کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ ﷺ کو مسجد نبوی میں اس کی تعلیم دی، کیا یہ درست ہے؟

جواب: واضح رہے کہ کسی بھی دعا کے الفاظ کا سنت سے ثابت ہونا شرط نہيں ہے، بلكہ اتنی بات کافی ہے کہ كہ دعا كے الفاظ شرعاً درست ہوں، لہذا اگر اپنی حاجت کے لئے کوئی دعا مانگی جائے یا کسی بزرگ کی مجرب دعا کو پڑھا جائے تو جائز ہے، بشرطیکہ سنت سمجھ کر نہ پڑھا جائے اور مسنون دعا کی طرح اس کا اہتمام نہ کیا جائے۔

"دعائے گنج العرش" جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام، تابعین تبع تابعین اور ائمہ کرام میں سے کسی سے ثابت نہیں ہے، بلکہ اس دعا کی تمام فضیلتیں اپنی طرف سے گھڑی ہوئی ہیں، اس دعا کا نام ہی اس کے من گھڑت ہونے پر دلیل ہے، کیونکہ اس کا نام فارسی زبان میں ہے، اگر یہ دعا سنت سے ثابت ہوتی، تو کم از کم اس کا نام تو فارسی زبان میں نہیں ہوتا، لہذا اس دعا اور اس کے فضائل کو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین یا ائمہ کرام رحمھم اللہ کی طرف منسوب کرکے پڑھنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تكملة فتح الملهم: (226/5، ط: مكتبة دار العلوم كراتشي)
ولا شك أن اتباع الأدعية المأثورة أولى و أرجى للقبول.

و فیھا ایضا: (708/8)
وفي فصل الخطاب في الزهد والرقائق والآداب لمحمد نصر الدين محمد عويضة:
ليس للمسلم أن يفضل على الصيغة المأثورة في الدعاء والتسبيح والصلاة على النبي صيغا أخرى، مهما كانت في ظاهرها حسنة اللفظ، جيدة المعنى، لأن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - هو معلم الخير، والهادي إلى الصراط المستقيم، وهو أعرف بالأفضل والأكمل

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2294 Jan 12, 2021
Dua e Ganjul Arsh, Ganj-ul-Arsh, GanjulArsh, Arsh, Ganj, Ganj ul Arsh, dua ganjul arsh, The prayer of the Treasure of the Throne, Dua e Ganjul Arsh, Prayer, Supplication, Ganj-ul-Arsh, GanjulArsh, Arsh, Ganj, Ganj ul Arsh, Treasure of Throne, Treasure of the Throne, The prayer of

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.