سوال:
اگر کسی کے پاس مکان کے باہر اضافی زمین ہو، KDA والے اس کو بیچ بھی نہیں رہے اور اگر اس کو استعمال میں نہیں لائے تو خدشہ ہے کہ کوئی اور اسپر قبضہ کر لے گا، ایسی صورت میں اس اضافی زمین کو ذاتی استعمال میں لایا جا سکتا ہے؟
وہ اضا فی زمین میرے مکان کے پیچھے ہے، جس میں کوئی پارک یا پلاٹ نہیں ہے اور نہ ہی بن سکتا ہے، کیونکہ پہاڑی علاقے کی وجہ سے وہاں اکثر مکان کے ساتھ ایسا ہے۔
جواب: صورت مسؤلہ میں KDA کی طرف سے مذکورہ پلاٹ کے استعمال کی جس قدر اجازت متصور ہے یا KDA اس کے آپ کے استعمال کرنے پر جس قدر اعراض اور کنارہ کشی کرتی ہے اس قدر شریعت میں بھی آپ کو اس پلاٹ کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی