عنوان:
اسکارف پہن کر سونا اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تحقیق (6492-No)
سوال:
مفتی صاحب ! ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دماغ کو متاثر کرنے والی سات عادات میں "سکاف پہن کر سونے" کو بھی ذکر کیا ہے، اسلامی نقطۂ نظر سے اس ریسرچ میں کتنی صداقت ہے؟
اگر ایک عورت کو اسلاف پہن کر سونے کی عادت ہوتو اسے کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ عورت کا غیر مردوں کے سامنے ننگے سر رہنا ناجائز ہے، تاہم گھر میں اگر ہر وقت دوپٹہ اوڑھے رکھنا مشکل ہو، اور گھر کا ماحول مکمل پردے کا ہو، کسی اجبنی کے بلا اجازت آنے کا امکان نہ ہو، تو اس صورت میں عورت کے لیے گھر کے اندر ننگے سر رہنے کی گنجائش ہے۔
جہاں تک ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کی بات ہے، تو یاد رکھیں کہ سائنس کی اکثر تحقیقات "استقرائی" نوعیت کی ہوتی ہیں، جس میں جز سے کل کی طرف سفر کیا جاتا ہے، اور اس قسم کی تحقیق زیادہ سے زیادہ ظنی علم کا فائدہ دیتی ہے، اس سے قطعی اور یقینی علم حاصل نہیں ہوسکتا، یہی وجہ ہے کہ کئی مرتبہ ایسا ہوچکا ہے کہ سائنس نے وقت گزرنے کے بعد، اپنی سابقہ تحقیق کو خود غلط قرار دیا ہے، جبکہ شریعی احکام ٹھوس ثبوتوں، قطعی اور یقینی علم پر ہی مرتب ہوتے ہیں، باقی اگر کوئی اس کے مطابق عمل کرنا چاہے، اور سوتے وقت اسکارف نہ پہنے، تو اس کے لئے مذکورہ بالا شرائط کے ساتھ ننگے سر سونا جائز ہے، کیونکہ شریعت کی طرف سے سر ڈھک کر سونے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النور، الآیۃ: 31)
وَلا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِھنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِھنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِھنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِھنَّ أَوْ نِسَائهن۔۔۔۔الخ
الھندیہ: (333/5، ط: مکتبہ رشیدیہ)
فِي غرِيبِ الرِّوَايَةِ: يُرَخَّصُ لِلْمَرْأَةِ كَشْفُ الرَّأْسِ فِي مَنْزِلِهَا وَحْدَهَا فَأَوْلَى أَنْ يَجُوزَ لَهَا لُبْسِ خِمَارٍ رَقِيقٍ يَصِفُ مَا تَحْتَهُ عِنْدَ مَحَارِمِهَا، كَذَا فِي الْقُنْيَةِ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Scarf pehn kar sona aur world health organization (WHO) ki tehqeeq, WHO, tahqeeq, tehkeek, sona, neend mein scarf, sautay huay scarf pehanna, pehanna, pehna ,
Sleeping with Scarf on (Wearing) and research of world health organization, WHO, sleeping with scarf on head, sleeping with head scarf, sleeping with scarf, head scarf, sleeping