سوال:
حضرت! پوچھنا یہ ہے کہ میری فرائض سے پہلے والی سنت مؤکدہ اکثر فرائض کے بعد ادا ہوتی ہیں تو کیا ایسا کرنے سے مجھے گناہ ہوگا؟
جواب: جی ہاں! وقت پر سنت ادا نہ کرنے کی مستقل عادت بنالینے کی وجہ سے آپ گناہ گار ہوں گے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی