عنوان:
بینک اسلامی کی طرف سے گاہک سے قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی رقم لینے کا حکم(6511-No)
سوال:
بینک اسلامی پاکستان کی آٹو فائینینسنگ اسکیم، اس میں پیمنٹ ایگریمنٹ میں لکھا ہوتا ہے کہ اگر تین قسط ادا نہ کی گئیں تو آپ کو نذر کے طور پر کچھ رقم ادا کرنی ہوگی، یہ رقم بینک یا کسٹمر کسی مستند خیراتی ادارے کو جمع کرائے گا۔ اس حوالے سے آگاہ کریں، شکریہ
جواب: غیر سودی بینکوں کا صارف کے ساتھ معاہدہ میں یہ طے کرنا کہ اگر صارف قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرے گا٬ تو وہ مخصوص رقم صدقہ کرے گا، اور معاہدہ کے مطابق وہ بینک کو اپنے اکاونٹ سے اتنی رقم صدقہ کرنے کی اجازت دیتا ہے. اسے اصطلاح میں "التزام بالتصدق" کہتے ہیں، جس کی فقہاء کرام نے گنجائش دی ہے، اس صدقہ کی رقم کو اسلامی بینک خود اپنے استعمال میں نہیں لاسکتا٬ بلکہ قانونا وہ پابند ہوتا ہے کہ وہ یہ رقم کسی خیراتی ادارے یا charity fund کے حوالے کرے، لہذا غیر سودی بینک کا تاخیر پر زائد رقم کا وصول کرنا مالی جرمانہ یا سود نہیں ہے، اور اس کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المبسوط للسرخسي: (باب النذر، 134/4، ط: دار المعرفہ)
ولو قال: إن فعلت كذا فأنا أهدي كذا وسمى شيئا من ماله فعليه أن يهديه؛ لأنه التزم أن يهدي ما هو مملوك له، والهدي قربة والتزام القربة في محل مملوك له صحيح كما لو نذر أن يتصدق به ثم الإهداء يكون إلى مكان، وذلك المكان، وإن لم يكن في لفظه حقيقة، ولكن صار معلوما بالعرف أنه مكة قال الله تعالى في الهدايا {ثم محلها إلى البيت العتيق} [الحج: 33] فإذا تعين المكان بهذا المعنى فإن كان ذلك الشيء مما يتقرب بإراقة دمه فعليه أن يذبحه بمكة وإن كان لا يتقرب بإراقة دمه، وإنما يتقرب بالتصدق به فإنه يتصدق به على مساكين مكة۔۔۔۔۔۔۔۔ أن مراده التزام التصدق بماليته فعليه أن يهدي قيمته يتصدق به على مساكين مكة
الدر المختار مع رد المحتار: (84/5، ط: دار الفکر)
لو ذكرا البيع بلا شرط ثم ذكرا الشرط على وجه العقد جاز البيع ولزم الوفاء بالوعد، إذ المواعيد قد تكون لازمة فيجعل لازما لحاجة الناس
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Bank Islami ki Tarf say Gahak say qist (kist) ada na karnay ki surat (soorat) mein Izafi raqam lainay ka Hukm, Khareedaar, Raqm, Izaafi, qeemat, qemat,
Ruling on additional amount obtained by Bank Islami from the buyer in case of not paying installment , penalty, interest on late payment of installment, purchaser