سوال:
ان اللہ لا یقبل الا طاہرا الحدیث اس حدیث کی تحقیق اور تشریح فرمادیں۔
جواب: سوال میں ذکرکردہ روایت باوجود تلاش و کوشش کے ان الفاظ کے ساتھ حدیث کی کسی مستند و معتبر کتاب میں حدیث کی کی کسی بھی قسم (صحیح،حسن، ضعیف وغیرہ)کسی بھی شکل میں نہیں ملا ،لہذا جب تک اس کا ثبوت نہیں ملتا ،اس کی نسبت جناب رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی