عنوان: غیر بارانی زمین میں نصف عشر(6585-No)

سوال: مفتی صاحب ! غیر بارانی زمینوں پر کتنا عشر ہے؟

جواب: وہ زمین جس کو ایسے پانی سے سیراب کیا جائے، جس میں خرچہ آتا ہو، اس میں نصف عشر ہے، اور وہ زمین جس کو سیراب کرنے میں خرچہ نہ آتا ہو، اس میں عشر ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر غیر بارانی زمین کو ایسے پانی کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہو، جس میں خرچہ آتا ہو، تو اس میں نصف عشر ہے، اور اگر آبپاشی دونوں ذرائع سے ہو، تو اس میں غالب کا اعتبار کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المحیط البرھانی: (273/3)
ماسقتہ السماء او سقی سیحا ففیہ العشر، وما سقی بغرب او دالیۃ او سانیۃ ففیہ نصف العشر، بہ ورد الاثر عن رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم، والمعنی فی التفاوت اختلاف قدر المؤنۃ وکربھا۔

الدر المختار مع رد المحتار: (328/2، ط: سعید)
(و) یجب(نصفہ فی مسقی غرب)… (ودالیۃ)… (بلا رفع مؤن)
(قولہ بلا رفع مؤن) ای یجب العشر فی الاول ونصفہ فی الثانی بلا رفع اجرۃ العمال ونفقۃ البقر وکری الانھار واجرۃ الحافظ ونحوذ لک… بل یجب العشر فی الکل لأنہ علیہ الصلاۃ والسلام حکم بتفاوت الواجب لتفاوت المؤنۃ ولو رفعت المؤنۃ کان الواجب واحداً وھو العشر دائماً فی الباقی۔

و فیہ ایضاً: (328/2، ط: دار الفکر)
(و) يجب (نصفه في مسقي غرب) أي دلو كبير (ودالية) أي دولاب لكثرة المؤنة وفي كتب الشافعية أو سقاه بماء اشتراه وقواعدنا لا تأباه ولو سقى سيحا وبآلة اعتبر الغالب ولو استويا فنصفه.

التاتارخانیۃ: (کتاب العشر، 326/2)
وما سقتہ السماء او سقی سیحا ففیہ العشر، وما یسقی بغرب او دالیۃ او سانیۃ ففیہ نصف العشر واذا سقی فی بعض السنۃ سیحا وفی بعضھا بالۃ فالمعتبر ھو الاغلب۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 649 Jan 27, 2021
Ghair baraani zameen men nisf ashar/asher, Half an usher / half of tenth / nisf ushar in non-rainy land

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.