resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: "ماں کا دودھ مجھ پر حرام ہے" کہنے سے قسم کا حکم

(66211-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے: شوہر اور بیوی کے درمیان کچھ نااتفاقی ہوئی، جس کی وجہ سے بیوی اپنے میکے چلی گئی، اس دوران شوہر نے اپنی والدہ سے کہا کہ اگر” میں اپنی بیوی کو اس کے میکے سے لے کر آیا تو جو میں نے تیرا دودھ پیا ہے، وہ مجھ پر حرام ہے،“ اب اگر شوہر اپنی بیوی کو اس کے میکے سے واپس لے آئے تو اس صورت میں شرعی حکم کیا ہوگا؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں شوہر نے اپنی والدہ سے بیوی کے متعلق جو یہ کلمات "اگر میں اپنی بیوی کو اس کے میکے سے لے کر آیا تو جو میں نے تیرا دودھ پیا ہے، وہ مجھ پر حرام ہے۔" کہے ہیں، ان میں ماضی کے ایک ایسے عمل کا ذکر ہے، جو مکمل ہو چکا ہے اور اب یہ جملہ کہنے سے ماں کا دودھ حرام نہیں ہوگا، لہٰذا شوہر کے یہ الفاظ لغو (بے اثر) شمار ہوں گے اور ان الفاظ سے کوئی قسم منعقد نہیں ہوگی اور اگر شوہر بیوی کو میکے سے واپس لے آئے تو نہ اس پر کوئی کفّارہ لازم ہوگا اور نہ ہی ان کے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا، البتہ ایسے کلمات کہنے سے بچنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*القرآن الکریم: (البقرۃ، الایة: 225)*
لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغۡوِ فِیۡۤ اَیۡمَانِکُمۡ وَ لٰکِنۡ یُّؤَاخِذُکُمۡ بِمَا کَسَبَتۡ قُلُوۡبُکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ حَلِیۡمٌo

*الهندية: (52/2، ط: دار الفکر)*
ولغو، وهو أن يحلف على أمر في الماضي، أو في الحال، وهو يظن أنه كما قال:، والأمر بخلافه بأن يقول: والله قد فعلت كذا، وهو ما فعل، وهو يظن أنه فعل، أو: ما فعلت كذا، وقد فعل، وهو يظن أنه ما فعل، أو رأى شخصا من بعيد فقال: والله إنه لزيد، وظنه زيدا، وهو عمرو، أو طائرا فقال: والله إنه لغراب، وظنه غرابا، وهو حدأة فهذه اليمين نرجو أن لا يؤاخذ بها صاحبها، واليمين في الماضي إذا كان لا عن قصد لا حكم له في الدنيا، والآخرة عندنا.

*بدائع الصنائع: (3/3، ط: دار الکتب العلمیة)*
وأما يمين اللغو فقد اختلف في تفسيرها....وهو الحلف بما لا حقيقة له بل على ظن من الحالف أن الأمر كما حلف عليه والحقيقة بخلافه وكذا ما يجري على اللسان من غير قصد لكن في الماضي أو الحال فهو مما لا حقيقة له فكان لغوا ولأن اللغو لما كان هو الذي لا حقيقة له كان هو الباطل الذي لا حكم له فلا يكون يمينا معقودة لأن لها حكما.

والله تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Ruling of Oath & Vows