عنوان: دجال سے بڑا فتنہ گمراہ راہنما ہیں۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق (664-No)

سوال: کیا کوئی ایسی حدیث ہے، جس میں دجال سے بڑا فتنہ گمراہ کن راہنما کو کہا گیا ہو؟

جواب: جی ہاں ! سوال میں مذکور حدیث درست ہے، اس کے مکمل الفاظ اور صحیح ترجمہ یہ ہے:
" وعن أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ، يَقُولُ: كُنْتُ مُخَاصِرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا إِلَى مَنْزِلِهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:«غَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُ عَلَى أُمَّتِي مِنَ الدَّجَّالِ» فَلَمَّا خَشِيتُ أَنْ يَدْخُلَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ شَيْءٍ أَخْوَفُ عَلَى أُمَّتِكَ مِنَ الدَّجَّالِ؟ قَالَ:
«الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ
» " .
(مسند أحمد :ج١٥ /رقم الحدیث :٢١١٩٤ ط، دارالحدیث، القاھرہ)
ترجمہ: ابو تمیم جیشانی رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں : میں نے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں : میں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے گھر کی طرف جا رہا تھا، تو میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: " مجھے اپنی امت کے بارے میں دجال کے (فتنے) سے زیادہ کسی اور (فتنے) کا ڈر ہے"
مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر تشریف لے جانے کا اندیشہ ہوا، تو میں نے آپ سے دریافت کرلیا : وہ کیا چیز ہے جو آپ کی امت کے لیے دجال (کے فتنے) سے زیادہ خوفناک ہے؟
آپ نے ارشاد فرمایا : گمراہ راہنما۔ (مسند احمد)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 787 Jan 21, 2019
ghumrah rehnumaon /rahnumuaon sy mutaliq aik hadees ki tahqeeq/tehqeeq, Confirmation of a hadith about misguided leaders

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.