سوال:
مفتی صاحب ! آج کل عورتیں بہت فیشن والے برقعے پہنتی ہیں، جس میں کڑائی کا کافی کام کیا ہوا ہوتا ہے، اور ایسے برقعے لوگوں کی نظروں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، مجھے یہ بتادیں کہ عورتوں کے لئے ایسے برقعے پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ عورتوں کے برقعے ان کے زنانہ جسم اور اعضاء کی ساخت کو چھپانے کے لئے ہوتے ہیں، اس لئے عورتوں کو ایسا برقعہ پہننا چاہیے، جو ڈھیلا ڈھالا اور انتہائی سادہ ہو، لہذا عورتوں کے لئے ایسے برقعے پہننا، جو نقش و نگار سے آراستہ ہوں اور نا محرم لوگوں کو اپنی طرف دیکھنے کے لئے ابھاریں، درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
احکام القرآن للجصاص: (177/5، ط: دار إحياء التراث العربي)
قال أبو بكر قد عقل من معنى اللفظ النهي عن إبداء الزينة وإظهارها لورود النص في النهى عن سماع صوتها إذ كان إظهار الزينة أولى بالنهي مما يعلم به الزينة فإذا لم يجز بأخفى الوجهين لم يجز بأظهر هما۔۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی