سوال:
کوئی مذہبی سیاسی پارٹی ایسے لوگوں کی حمایت کرے، جو کرپشن میں مبتلا ہوں، حالانکہ وہ مذہبی پارٹی خود کرپشن نہ کرتی ہو تو کیا ایسی مذہبی پارٹی کو ووٹ دینا صحیح ہے ؟
جواب: وطن عزیز میں موجودہ سیاسی صورتحال میں چونکہ غیر مذہبی جماعتوں کو اکثریت حاصل ہے، اس لیے مذہبی جماعتیں اپنے سیاسی اور دینی مقاصد کے حصول کے لیے، ان سے مشروط اتحاد کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ باوجود انکا اتحادی ہونےکے جہاں دینی اور قومی مفاد پر زد پڑتی ہے، تو یہ مذہبی جماعتیں ان سے برملا اختلاف بھی کرتی ہیں۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کا اتحاد کرپشن میں تعاون کے لیے نہیں ہوتااور اس طرح اپنے سیاسی حریف سے اتحاد کرنے کی تائید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے یہودیوں سے معاہدہ فرمانے سے بھی ہوتی ہے، وہاں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مقاصد کے پیش نظر ان سے معاہدے فرمائے تھے، تو آپ کے معاہدات اپنے مفادات کے لیے تھے(نعوذباللہ) یہودیوں کی بدعنوانیوں کی حمایت کے لیے نہیں تھے۔اس تناظر میں ایسی مذہبی جماعتوں کو ووٹ دینا درست ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی