سوال:
اگر بیچنے والے اور خریدار اقالہ کرنا چاہیں، جبکہ بیچنے والے سے فروخت کردہ چیز کی رقم خرچ ہوچکی ہو، تو کیا اس صورت میں اقالہ کرسکتے ہیں؟
جواب: بیچنے والے سے فروخت کردہ چیز کی رقم خرچ ہوجانے کے بعد بھی بیچنے والے اور خریدار کا باہم رضامندی سے اقالہ کرنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (56/3، ط: دار احیاء التراث العربي)
قال: "وهلاك الثمن لا يمنع صحة الإقالة وهلاك المبيع يمنع منها" لأن رفع البيع يستدعي قيامه وهو قائم بالبيع دون الثمن "
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی