سوال:
ہم نے اپنے گھر میں بورنگ کروا رکھی ہے، اور اس کا پانی پینے کے لحاظ سے درست ہے، میں اس پانی کو فروخت کرنے کا کام کرنا چاہتا ہوں، کیا میں اس بورنگ کے پانی کو فروخت کرسکتا ہوں؟
جواب: بورنگ کا پانی چونکہ بورنگ کروانے والے شخص کی تحویل میں محفوظ ہوتا ہے، لہذا بورنگ کروانے والے کے لئے اس پانی کو فروخت کرنا جائز ہوگا اور اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (121/3، ط: دار الفکر)
وأما بيع ماء جمعه الإنسان في حوضه ذكر شيخ الإسلام المعروف بخواهر زاده في شرح كتاب الشرب أن الحوض إذا كان مجصصا أو كان الحوض من نحاس أو صفر جاز البيع على كل حال وكأنه جعل صاحب الحوض محرز الماء بجعله في حوضه
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی