عنوان: کیا شہد کی مکھیوں میں عشر واجب ہوتا ہے؟(6717-No)

سوال: مجھے یہ بتادیں کہ کیا شہد کی مکھیوں میں عشر یا زکوۃ واجب ہوتی ہے؟

جواب: شہد کی مکھیوں میں فی نفسہ عشر واجب نہیں ہے، البتہ اگر شہد کی مکھیوں کو تجارت کی غرض سے خرید و فروخت کرنے کے لئے اپنے پاس رکھا ہوا ہو اور ان کی مالیت نصاب تک پہنچ جائے اور ان پر سال گزر جائے، تو سال گزرنے پر مالِ تجارت ہونے کی وجہ سے ان میں زکوٰۃ واجب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (179/1، ط: دار الفکر)
الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنة ما كانت إذا بلغت قيمتها نصابا من الورق والذهب كذا في الهداية. ويقوم بالمضروبة كذا في التبيين۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 818 Feb 11, 2021
kia shehed (honey) ki makhion mai ushar waajib hota hai?, Is usher obligatory in bees?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.