سوال:
اگر حکومت نے کسی چیز کے نرخ متعین (controlled Price) کردیے ہوں، تو اس چیز کو متعین کردہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنا کیسا ہے؟
جواب: اگر حکومت نے کسی چیز کے نرخ متعین کردیے ہوں، تو اس چیز کو متعین کردہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنا قانون کی خلاف ورزی شمار ہوگی، لہذا ایسا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ اگر کوئی شخص متعین کردہ نرخ سے زائد قیمت پر کوئی چیز فروخت کردے، تو اس سے حاصل شدہ آمدنی کو حرام نہیں کہا جاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (172/2، ط: دار الفکر)
طاعة الإمام فيما ليس بمعصية واجبة اه
و فیه ایضاً: (460/6، ط: دار الفکر)
وفي شرح الجواهر: تجب إطاعته فيما أباحه الشرع، وهو ما يعود نفعه على العامة
الھندیة: (3/3، ط: دار الفکر)
وأما حكمه فثبوت الملك في المبيع للمشتري وفي الثمن للبائع إذا كان البيع باتا
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی