سوال:
اگر کوئی چیز کم داموں میں فروخت کی جارہی ہو، جبکہ مارکیٹ میں اس کی اصل قیمت زیادہ ہو، تو کیا اس چیز کو سستے داموں پر خرید سکتے ہیں؟
جواب: اگر کوئی مہنگی چیز سستے داموں پر فروخت کی جارہی ہو اور اس کے بارے میں غالب گمان ہو کہ یہ چوری کی چیز نہیں ہے، تو اس چیز کا خریدنا جائز ہے اور اگر غالب گمان یہ ہو کہ یہ چیز چوری کی ہے، تو اس چیز کا خریدنا جائز نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مجمع الانھر: (550/4، ط: دار إحياء التراث العربي)
أسواق المسلمين لا تخلو عن المحرم المسروق والمغصوب ومع ذلك يباح التناول اعتمادا على الغالب، وهذا لأن القليل لا يمكن الاحتراز عنه ولا يستطاع الامتناع منه فسقط اعتباره دفعا للحرج كقليل النجاسة وقليل الانكشاف
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی