سوال:
مفتی صاحب ! تاجر اور بروکر میں کیا فرق ہے، وضاحت فرمادیں؟
جواب: تاجر خرید و فروخت کی صورت میں حاصل ہونے والے نفع کا خود مالک ہوتا ہے، اور اگر کوئی نقصان ہوجائے، تو اس کا ذمہ دار بھی وہ خود ہوتا ہے، اسے کسی قسم کی اجرت نہیں ملتی ہے، جبکہ بروکر کا کام خریدار اور فروخت کرنے والے کے درمیان معاملہ طے کروانا ہوتا ہے، یعنی وہ محض واسطہ کا کام کرتا ہے، اور اگر معاملہ ہوجائے، تو وہ اس پر اجرت کا مستحق ہوتا ہے، اور اس معاملہ سے ہونے والے نفع کا مالک یا نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (656/5، ط: دار الفکر)
(قوله: والسمسار) هو المتوسط بين البائع والمشتري بأجر من غير أن يستأجر.
فتح القدير: (312/9، ط: دار الفكر)
والبيع والشراء دائر بين النفع والضرر
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی