عنوان: چاندی کے نصاب کے مطابق زکاۃ ادا کی جانے کی حکمت کیا ہے؟(6747-No)

سوال: مفتی صاحب ! شریعت مطہرہ میں زکاۃ کے لئے سونا اور چاندی دونوں کا نصاب مقرر ہے، لیکن اس کے باوجود اگر کسی کے پاس صرف رقم ہو یا رقم اور نصاب سے کم سونا یا چاندی ہو، تو ان کی زکاۃ چاندی کے نصاب کے حساب سے نکالی جاتی ہے، میرا سوال ہے کہ زکاۃ سونے کے نصاب کے لحاظ سے کیوں نہیں نکالی جاتی، براہ مہربانی اس کی حکمت بیان فرمادیں؟

جواب: اسلام میں امیر اور غریب ہر ایک کا خیال رکھا گیا ہے، لہذا اسلام میں غرباء کا خیال رکھنے کی خاطر زکاۃ کی ادائیگی کے معاملہ میں چاندی کا نصاب مقرر کیا گیا ہے، کیونکہ سونے کے مقابلہ میں چاندی سستی ہوتی ہے، اور چاندی سے زکاۃ کا نصاب جلدی مکمل ہوجاتا ہے، جبکہ سونا مہنگا ہوتا ہے اور اس کا نصاب جلدی مکمل نہیں ہوتا ہے، لہذا چاندی کے نصاب میں غریبوں اور مسکینوں کا چونکہ فائدہ زیادہ ہے، اسی حکمت کے پیشِ نظر اسلام میں غریب لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے چاندی کے نصاب کے مطابق زکاۃ کی ادائیگی مقرر کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (179/1، ط: دار الفکر)
ولو ضم أحد النصابين إلى الأخرى حتى يؤدي كله من الذهب أو من الفضة لا بأس به لكن يجب أن يكون التقويم بما هو أنفع للفقراء قدرا ورواجا۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 426 Feb 11, 2021
chaandi k nisab kay mutabiq zakat ada ki jaanay ki hikmat kia hai?, What is the wisdom of paying zakat according to the silver obliged money?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.