عنوان: "گناہوں کے باوجود اگر نعمتیں ملیں تو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈھیل ہے" حدیث کی تحقیق (6751-No)

سوال: مندرجہ ذیل حدیث کی تصدیق فرمادیں: "رسول اللہ ‌ﷺ نے فرمایا: جب تم دیکھو کہ ایک آدمی کو اس کی برائیوں کے باوجود دنیا میں رزق دیا جا رہا ہے تو (سمجھ لو کہ) اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈھیل دی جارہی ہے"۔(مسند احمد: رقم الحدیث:9800)

جواب:
جی ہاں! سوال میں مذکور حدیث مسند احمد میں مذکور ہے، ذیل میں اس حدیث کو سند، متن اور ترجمہ کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے:
حدثنا يحيى بن غيلان قال: حدثنا رشدين، يعني ابن سعد ابو الحجاج المهري، عن حرملة بن عمران التجيبي، عن عقبة بن مسلم، عن عقبة بن عامر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:
"إذا رأيتَ اللهَ يُعطي العبدَ من الدنيا على مَعاصيه ما يُحِبُّ فإنما هو اسْتدراجٌ ثم تلا رسول الله صلى الله عليه وسلم: " فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ ، حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ.
"
(مسند أحمد: ٢٨/ ٥٤٧، رقم الحدیث: ١٧٣١١)
ترجمہ:
حضرت عقبہ بن عامر الجہنی رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم دیکھو کہ کسی شخص کو اللہ تعالی اس کی نافرمانیوں کے باوجود دنیا میں سے اس کی پسندیدہ چیزیں دے رہا ہے، تو یہ اللہ تعالی کی طرف سے اس کو ڈھیل دی گئی ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: "فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ ، حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ." ( ترجمہ: پھر انہیں جو نصیحت کی گئی تھی، جب وہ اسے بھلا بیٹھے تو ہم نے ان پر ہر نعمت کے دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ جو نعمتیں انہیں دی گئی تھیں، جب وہ ان پر اترانے لگے تو ہم نے اچانک ان کو آپکڑا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بالکل مایوس ہو کر رہ گئے)۔
حدیث کا حکم
امام زین الدین عراقی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے "المغنی عن حمل الأسفار" ٢/ ١٠٣٧ (٣٧٧٢)، میں اس حدیث کو ذکر کرنے کے بعد فرمایا ہے: "رواه أحمد، والطبراني، والبيهقي في "الشعب" بسند حسن". (ترجمہ: اس حدیث کو امام احمد نے، امام طبرانی نے اور امام بیہقی رحمہم اللّٰہ نے "شعب الایمان" میں سند حسن کے ساتھ روایت کیا ہے)۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 767 Feb 11, 2021
gunahon kay bawajood agar naimatain milain to ye allah ki taraf se dheel hai is hadees ki tehqeeq , Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding / related to "In spite of sins, if blessings are found, then it is a relaxation from Allah"

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.