عنوان: اگر بینک زکوۃ کی رقم کاٹ لے، تو کیا زکوۃ ادا ہوجائے گی؟(6781-No)

سوال: میں نے اپنی رقم بینک میں حفاظت کی غرض سے رکھوائی تھی، بینک ہر سال اس رقم میں سے زکوۃ کاٹ لیتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ کیا بینک کی طرف سے زکوٰۃ کی رقم کاٹ لینے سے، میری زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟

جواب: واضح رہے کہ زکوۃ کی ادائیگی کے لئے زکوۃ کی نیت کرنا ضروری ہے، لہذا اگر آپ نے اپنی رقم بینک میں جمع کراتے وقت زکوۃ کٹوانے کی نیت کی تھی یا بینک کو اپنی رقم سے زکوۃ کاٹنے کی اجازت دی تھی، تو بینک کا زکوۃ کی رقم کاٹ لینے سے آپ کی زکوۃ ادا ہوجائے گی، لیکن اگر آپ نے زکوۃ کی نیت نہیں کی تھی اور نہ ہی بینک کو زکوٰۃ کاٹنے کی اجازت دی تھی، تو بینک کی طرف سے زکوٰۃ کی رقم کاٹ لینے سے آپ کی زکوۃ ادا نہیں ہوگی اور آپ پر دوبارہ سے زکوۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (268/1- 269، ط: دار الفکر)
(وشرط صحة أدائها نية مقارنة له) أي للأداء (ولو) كانت المقارنة (حكما) كما لو دفع بلا نية ثم نوى والمال قائم في يد الفقير، أو نوى عند الدفع للوكيل ثم دفع الوكيل بلا نية
لو أدى زكاة غيره بغير أمره فبلغه فأجاز لم يجز لأنها وجدت نفاذا على المتصدق لأنها ملكه ولم يصر تائبا عن غيره فنفذت عليه اه لكن قد يقال: تجزي عن الآمر مطلقا لبقاء الإذن بالدفع. قال في البحر: ولو تصدق عنه بأمره جاز

الھندیة: (171/1، ط: دار الفکر)
رجل أدى زكاة غيره عن مال ذلك الغير فأجازه المالك فإن كان المال قائما في يد الفقير جاز، وإلا فلا كذا في السراجية.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 364 Feb 12, 2021
agar bank zakat ki raqam kat lay to kia zakat ada hojaigi?, If the bank deducts the amount of Zakat, will the Zakat be paid?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.