سوال:
مفتی صاحب ! ہم اناج مثلا گندم وغیرہ خریدتے ہیں، اور بسا اوقات جب گھر آکر اس کے تھیلے یا بورے وغیرہ کو کھولتے ہیں، تو اناج کے ساتھ مٹی بھی نکلتی ہے، سوال یہ ہے کہ جب ہم اناج خریدیں اور اس میں سے مٹی بھی نکلے، تو کیا ہم اس خریدے ہوئے اناج کو واپس کرسکتے ہیں؟
جواب: اگر اناج وغیرہ خریدنے کے بعد اس کے ساتھ تھوڑی مقدار میں مٹی نکلے، تو خریدار کو وہ اناج واپس کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، اور اگر اس میں مٹی اتنی زیادہ مقدار میں موجود ہو، جسے تاجروں کے عرف میں عیب سمجھا جاتا ہو، تو اس صورت میں خریدار کو اختیار ہوگا کہ وہ مٹی والا اناج واپس کردے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (26/5، ط: دار الفکر)
اشترى أقفزة حنطة أو سمسم فوجد فيه ترابا، إن كان يوجد مثله في ذلك عادة لا يرد، وإلا فإن أمكنه رد كل المبيع يرده، ولو أراد حبس الحنطة ورد التراب أو المعيب مميزا ليس له ذلك۔۔۔۔وفي الخانية: لو لم يعد ذلك التراب عيبا فلا رد، وإلا فإن لم يفحش يرد، وإن فحش خير المشتري بين أخذ الحنطة بحصتها من الثمن أو ردها وأخذ كل الثمن
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی