عنوان: کیا دکان کے فریزر پر زکوٰۃ واجب ہوگی؟(6796-No)

سوال: میں نے دکان کے لئے فریزر خریدا تھا، تاکہ اس میں بوتل، جوس اور آئس کریم وغیرہ رکھ کر ٹھنڈا کرسکوں، اور اس کو خریدے ہوئے ایک سال ہوگیا ہے، اور اس فریزر کی قیمت بھی نصاب سے زیادہ ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

جواب: جو اشیاء تجارت کی غرض سے فروخت کرنے کے لئے نہ خریدی جائیں، بلکہ دکان یا کارخانہ میں استعمال کے لئے خریدی جائیں، تو ان پر زکوۃ واجب نہیں ہوتی، لہذا صورتِ مسئولہ میں چونکہ آپ نے فریزر تجارت کی غرض سے نہیں خریدا، بلکہ اس میں دکان کی اشیاء بوتل، جوس اور آئس کریم وغیرہ کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے خریدا ہے، لہذا اس فریزر پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (265/2، ط: دار الفکر)
(ولا في ثياب البدن)۔۔۔۔۔۔۔وكذلك آلات المحترفين۔۔۔الخ
(قوله: وكذلك آلات المحترفين) أي سواء كانت مما لا تستهلك عينه في الانتفاع كالقدوم والمبرد أو تستهلك۔۔الخ

المحیط البرہانی: (249/2، ط: دار الكتب العلمية)
وآلات الصُّناع الذين يعملون بها وظروف الأمتعة، لا تجب فيها الزكاة؛ لأنها غير معدة للتجارة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 823 Feb 13, 2021
kai dukaan kai refrigerator par zakat waajib hogi?, Will zakat be obligatory on the shop, store's freezer?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.