عنوان: اقامت میں کب کھڑا ہونا چاہیے؟ (68-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جماعت کی نماز سے پہلے اقامت کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیا اقامت میں اللّه اکبر کی آواز پر اٹھنا چاہیے یا پہلے ہی صف بنا لینی چاہیے؟ور اگر کسی مسجد میں حیی علی الصلوة پر صف بندی ہوتی ہو تو وہاں کیا کرنا چاہیے؟ کیا انکے ساتھ ہی کھڑا ہونا چاہیے یا الله اکبر پر اٹھ جانا چاہیے؟

جواب: اقامت کے شروع ہی سے امام اور مقتدیوں کو  کھڑے ہوجانا چاہیے، تاکہ نماز شروع  ہونے سے پہلے صفیں سیدھی ہوجائیں۔

باقی نماز شروع ہونے سے پہلے امام کا مصلے پر آکر بیٹھ جانا اور حی علی الصلوة پر کھڑے ہونے کی پابندی کرنا اور اس کو سنت سمجھنا اور اس سے پہلے کھڑے ہونے کو برا سمجھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین اور خلفائے راشدین کے عمل سے ثابت نہیں، اس لئے اس قسم کی پابندی سے بچنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مسند عبد الرزاق: (کتاب الاذان، 120/2، ط: دار نشر کتب الاسلامیہ)
عن ابن جریح عن ابن شھاب ان الناس کانوا ساعۃ یقول المؤذن: اللہ اکبر یقومون الی الصلاۃ فلا یأتی النبی ﷺ مقامہ حتی تعتدل الصفوف۔

الھندیۃ: (44/1، ط: رشیدیہ)
فأما اذا کان الامام خارج المسجد فان دخل المسجد من قبل الصفوف فکلما جاوز صفا قام ذلک الصف، و الیہ مال شمس الائمۃ الحلوانی و السرخسی و شیخ الاسلام خواھر زادہ، و ان کان الامام دخل المسجد من قدامھم یقومون کما رأو الامام۔

فتاوٰی عثمانی: (372/1)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 542 Dec 23, 2018
iqamat mein kab khara hona chahye/chahiye?, when should one/we stand in iqamah/iqamat?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.