عنوان: کیا دودھ حاصل کرنے کے مقصد سے خریدے گئے جانوروں پر زکوۃ واجب ہوگی؟(6813-No)

سوال: میں نے بھینسوں کا ایک باڑا بنا رکھا ہے، جس میں بھینسوں کو خرید کر پالتا ہوں، اور میں ان کو جنگل میں نہیں چراتا ہوں، بلکہ باڑے ہی میں میں نے ان کے کھانے پینے کا انتظام کر رکھا ہے اور میں ان سے دودھ حاصل کرتا ہوں اور پھر میں وہ دودھ مختلف دکانوں پر فروخت کردیتا ہوں، آپ مجھے یہ بتادیں کہ دودھ حاصل کرنے کے مقصد سے جو بھینسیں میں نے خریدی ہیں، کیا ان پر زکوۃ واجب ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ صورتِ مسئولہ میں آپ کے مذکورہ جانوروں پر زکوۃ واجب نہیں ہوگی، البتہ اگر ان سے حاصل شدہ دودھ کی قیمت نصاب کو پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے، تو دودھ کی قیمت پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (273/2، ط: دار الفکر)
والأصل أن ما عدا الحجرين والسوائم إنما يزكى بنية التجارة بشرط عدم المانع المؤدي إلى الثنى وشرط مقارنتها لعقد التجارة وهو كسب المال بالمال بعقد شراء۔۔۔الخ

و فیه ایضا: (282/2، ط: دار الفکر)
(و) لا في (عوامل وعلوفة) ما لم تكن العلوفة للتجارة

الھندیة: (178/1، ط: دار الفکر)
وليس في العوامل والحوامل والعلوفة صدقة كذا في الهداية.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 993 Feb 15, 2021
kia dodh haasil karne kay liye maqsad khareeday gaaye janwaron par zakat waajib hogi?, Will Zakat be obligatory on animals bought for the purpose of obtaining milk?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.