عنوان: زکوۃ اور صدقاتِ واجبہ کی رقم سے لائبریری بنانے کا حکم(6822-No)

سوال: مفتی صاحب ! میرے ذمہ زکوۃ واجب ہے اور میں چاہتا ہوں کہ زکوۃ کی رقم سے ایک دینی کتابوں کی لائبریری بناؤں، تاکہ لوگ آکر دینی کتابوں کا مطالعہ کرسکیں اور انہیں دینِ اسلام کے بارے میں معلومات حاصل ہوں، براہِ مہربانی مجھے یہ مسئلہ بتادیں کہ کیا میں زکوۃ کی رقم سے لائبریری بنا سکتا ہوں، اور صدقاتِ واجبہ سے لائبریری بنانے کے بارے میں بھی حکم بتادیں؟

جواب: زکوۃ اور صدقاتِ واجبہ کی ادائیگی کے لئے ضروری ہے کہ کسی مستحق کو ان کا مالک بنایا جائے، اس کے بغیر زکوۃ اور صدقاتِ واجبہ ادا نہیں ہوتے ہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ کے لئے کسی مستحق کو مالک بنائے بغیر زکوۃ اور صدقاتِ واجبہ کی رقم کو لائبریری بنانے میں خرچ کرنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (170/1، ط: دار الفکر)
هي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي، ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله - تعالى - هذا في الشرع كذا في التبيين

و فیھا ایضا: (188/1، ط: دار الفکر)
ولا يجوز أن يبني بالزكاة المسجد، وكذا القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه، ولا يجوز أن يكفن بها ميت۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 446 Feb 16, 2021
zakat or sadqat e waajiba say raqam say library bananay ka hukum, An order to build a library with the amount of Zakat and Sadaqat-e-Wajiba

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.