سوال:
جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ مجھے اس طرح نہ بڑھاؤ (یعنی میری تعریف میں مبالغہ نہ کرو)، جس طرح نصاریٰ نے عیسیٰ بن مریم کو بڑھایا، میں اس کا بندہ ہی ہوں، لہذا تم اللہ کا بندہ اور رسول کہا کرو۔ (بخاری: 3445) کیا درج بالا حدیث صحیح ہے؟
جواب: جی ہاں ! یہ حدیث بخاری شریف میں موجود ہے، پوری حدیث ترجمہ سمیت نقل کی جاتی ہے۔
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ:سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقُولُ: لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ، فَقُولُوا:عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ.
ترجمہ: حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ مجھے اس طرح نہ بڑھاؤ (یعنی میری تعریف میں مبالغہ نہ کرو)، جس طرح نصاریٰ نے عیسیٰ بن مریم کو بڑھایا، میں اس کا بندہ ہی ہوں، لہذا تم اللہ کا بندہ اور رسول کہا کرو۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث: 3445، دارالکتب العلمیۃ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 3445، ط: دار الکتب العلمیۃ)
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ:سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقُولُ: لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ، فَقُولُوا:عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی