resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: امریکی امیگریشن (Immigration) کے لیے پہلی بیوی کو حقیقتاً طلاق دیے بغیر فرضی طلاق نامہ بنوانے اور اس سے طلاق واقع ہونے کا شرعی حکم

(68298-No)

سوال: السلام علیکم! میں اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہوں اور میں امیگریشن کے سلسلے میں انہیں اپنے ساتھ امریکہ (USA) لے کر جا رہی ہوں۔ امریکہ کے قانون کے مطابق ایک سے زیادہ شادیاں نہیں ہو سکتیں، اس لیے میرے شوہر اپنی پہلی بیوی کو کاغذی طور پر طلاق دے کر اس کی رجسٹریشن کروا دیں گے، لیکن حقیقت میں انہیں طلاق نہیں دینا چاہتے۔ پہلی بیوی کو بھی اس معاملے کا علم نہیں ہے، یہ سب صرف ویزا کے مقصد کے لیے کیا جائے گا۔
مجھے اس بارے میں فتویٰ چاہیے کہ کیا اس طرح کاغذی طور پر طلاق دینے سے حقیقت میں بھی پہلی بیوی کو طلاق واقع ہو جائے گی؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر سائلہ کے شوہر امریکی امیگریشن (Immigration) کے سلسلے میں پہلی بیوی کو حقیقتاً طلاق دیے بغیر محض ویزا کے حصول اور قانونی کارروائی کے لیے جعلی طلاق نامہ بنوانا چاہتے ہیں تو اگر طلاق نامہ بناتے وقت دو گواہوں کے سامنے اس بات کی صراحت کردی جائے کہ میں نے اپنی بیوی کو نہ تو طلاق دی ہے اور نہ ہی طلاق دینے کا ارادہ رکھتا ہوں، اور یہ طلاق نامہ محض فرضی اور جھوٹا ہے تو اس طرح کرنے سے پہلی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*الدلائل:*

*الدر المختار: (293/3، ط: دار الفکر)*
"قال: أنت طالق أو أنت حر وعنى الإخبار كذبا وقع قضاء، إلا إذا أشهد على ذلك؛ وكذا المظلوم إذا أشهد عند استحلاف الظالم بالطلاق الثلاث أنه يحلف كاذبا صدق قضاء وديانة شرح وهبانية".

*و فیه ایضاً: (460/4، ط: دار الفکر)*
"وإن قال: تعمدتہ تخویفا لم یصدق قضاء إلا إذا أشہد علیہ قبلہ بہ یفتی".

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce