سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرے دادا زمیندار ہیں اور ابھی حیات ہیں، ان کا کاروبار تھا کہ گنے کی فصل سے گڑ تیار کرتے تھے، اکثر جب گڑ کا معیار کم ہوتا تو فروخت کرتے وقت کم معیار والا گڑ نیچے اور اچھے معیار والا گڑ اوپر رکھتے تھے، یہ تقریباً 30، 40 سال پرانی بات ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا ان کی اس کمائی سے خریدی گئی زمین یا اس زمین کی فصل ہم کھا سکتے ہیں؟ کیا ہمارے لیے یہ حلال ہوگی؟
جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت میں اچھے معیار کا گڑ اوپر اور کم معیار کا گڑ نیچے رکھ کر بتائے بغیر فروخت کرنا شرعاً درست نہیں ہے، جہاں تک آپ کے دادا کی کمائی سے خریدی گئی زمین اور ان کی فصل کا تعلق ہے تو اگر وہ مخلوط آمدنی سے خریدی گئی ہوں تو ان زمینوں اور ان کی فصل کو ناجائز یا حرام نہیں کہا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*دلائل:*
صحيح مسلم (26/ 69، رقم الحديث: 197 ط: دارالجيل)
عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها ، فنالت أصابعه بللا فقال : ما هذا يا صاحب الطعام ؟ قال أصابته السماء يا رسول الله ، قال : أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس، من غش فليس مني.
المحیط البرھانی: (230/5)
رجل أهدى إلى إنسان أو أضافه إن كان غالب ماله من حرام لا ينبغي أن يقبل وياكل من طعامه ما لم يخبر أن ذالك المال حلال استقرضه أو ورثه ،وان كان غالب ماله من حلال فلا بأس بأن يقبل ما لم يتبين له أن ذالك من الحرام؛وهذا لأن أموال الناس لا تخلو عن قليل حرام وتخلو عن كثيره،فيعتبر الغالب ويبني الحكم عليه.
واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی