resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دینے سے تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں

(68329-No)

سوال: میری بہن کا نکاح 2007 میں ہوا، شادی کے ایک سال بعد بہنوئی نے ایک طلاق کا نوٹس دیا، اور دوران عدت ہی رجوع کر لیا گیا لیکن ایک بار پھر گھریلو نا چاقیوں کی وجہ سے 22 اگست 2026 کو بہنوئی نے بذریعہ نوٹس ایک ساتھ تین طلاقیں دے دیں، ان دونوں کی چار بیٹیاں ہیں، بچوں کے لیے دونوں فریق پھر سے آباد ہونا چاہتے ہیں، اگر صورت نکلتی ہے تو مدد فرمائیں۔ آپ کی رہنمائی کا بہت مشکور رہوں گا۔

جواب: واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں نکاح ایک مضبوط عہد اور مقدس رشتہ ہے، لہٰذا نکاح کے بعد میاں بیوی کو حتی الامکان باہمی نباہ اور رشتے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، لیکن اگر باہمی نباہ کی کوئی صورت باقی نہ رہے تو شریعت نے شوہر کو طلاق کا اختیار دیا ہے۔ تاہم شریعت نے طلاق دینے کا جائز طریقہ بھی بتلایا ہے، جس کی رعایت کرنا ضروری ہے، چنانچہ طلاق دینے کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو ایسے طہر (پاکی) میں ایک طلاق دے، جس میں اس نے بیوی سے ازدواجی تعلق قائم نہ کیا ہو، پھراسے اختیار ہے کہ عدت کے دوران رجوع کرلے یا عدت گزرنے دے، لیکن اگر کوئی شخص اس شرعی طریقے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی مجلس میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو اس کا یہ عمل ناجائز اور گناہ ہے، البتہ جمہور فقہاء بالخصوص ائمہ اربعہ کے نزدیک ایسی صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں اور عورت اپنے شوہر پر حرمتِ مغلّظہ کے ساتھ حرام ہوجاتی ہے۔ اس مسئلے پر قرآن و سنت اور آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم سے متعدد دلائل موجود ہیں، جن میں مختصراً چند کو ذکر کیا جاتا ہے:
قرآن کریم سے دلیل:
اللہ تعالیٰ سورۃ البقرۃ میں ارشاد فرماتے ہیں: الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ
ترجمہ: طلاق (زیادہ سے زیادہ) دو بار ہونی چاہیے، اس کے بعد ( شوہر کے لیے دو ہی راستے ہیں) یا تو قاعدے کے مطابق ( بیوی کو) روک رکھے (یعنی طلاق سے رجوع کرلے) یا خوش اسلوبی سے چھوڑ دے (یعنی رجوع کے بغیر عدت گزر جانے دے) (سورۃ البقرۃ: 229)
اس آیتِ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے طلاقِ رجعی کی تعداد دو مرتبہ بیان فرمائی ہے، پھر اس کے بعد اگلی آیت میں تیسری طلاق کا حکم بیان فرمایا ہے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّىٰ تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ترجمہ: پھر اگر شوہر( تیسری) طلاق دیدے تو وہ ( مطلقہ عورت) اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک وہ کسی اور شوہر سے نکاح نہ کرے (سورۃ البقرۃ: 230)
ان آیاتِ مبارکہ میں تین طلاقوں کے احکام مذکور ہیں، لیکن کہیں اس بات کی صراحت نہیں کہ تین طلاقیں ایک مجلس میں دینے سے واقع نہیں ہوں گی، لہٰذا جمہور فقہاء کے نزدیک ایک مجلس میں دی گئی تین طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں۔
نیز شریعت میں ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں کہ کسی عمل کے ناجائز اور گناہ ہونے کے باوجود اس کا شرعی حکم ثابت ہوجاتا ہے۔ مثلاً: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے حالتِ حیض میں جماع کرے تو یہ عمل ناجائز اور گناہ ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ۔ ترجمہ:"اور لوگ آپ سے حیض کے بارے میں پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیجیے کہ وہ گندگی ہے لہذا حیض کی حالت میں عورتوں سے الگ رہو"۔(سورۃ البقرۃ: 222)
لیکن اگر کوئی شخص اس ممانعت کے باوجود جماع کرلے اور اس کے نتیجے میں حمل ٹھہر جائے تو بچہ اپنے باپ سے ہی ثابت النسب ہوگا، لہٰذا اس صورت میں یہ نہیں کہا جائے گا کہ چونکہ شوہر نے ہم بستری حالت حیض میں کی ہے، اس لیے یہ بچہ شوہر کا نہیں ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ کسی عمل کے ناجائز اور حرام ہونے سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ اس عمل کے نتیجے میں ہونے والا حکم بھی ثابت نہیں ہوگا، لہٰذا محض اس بنیاد پر کہ ایک مجلس میں تین طلاقیں دینا ناجائز اور گناہ ہے، ان کے واقع نہ ہونے کا حکم لگانا درست نہیں ہے۔
حدیثِ مبارکہ سے دلیل:
ایک مجلس میں تین طلاقیں دینے کی مذمت سے متعلق حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو اس شخص کے متعلق بتایا گیا جس نے اپنی بیوی کو اکٹھی تین طلاقیں دے دیں تو آپ ﷺ غصے کی حالت میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: أَيُلْعَبُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَأَنَا بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ؟ ترجمہ: "کیا اللہ کی کتاب سے کھیلا جارہا ہے حالانکہ ابھی میں تمھارے درمیان موجود ہوں!"۔ (سنن النسائی، حدیث نمبر: 3401)
اس حدیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دینا خلافِ شرع عمل ہے، جس پر رسول اللہ ﷺ نے سخت ناراضی کا اظہار تو فرمایا، لیکن یہ نہیں فرمایا کہ یہ طلاقیں واقع بھی نہیں ہوں گی، اگر فرض کریں کہ ایک مجلس میں تین طلاقیں دینے سے تینوں طلاقیں واقع نہ ہوتی تو حضور ﷺ کیوں غصہ کا اظہار فرماتے، حالانکہ غصہ کا اظہار فرمانے کی وجہ یہی ہے کہ تین طلاقیں ایک ساتھ دینے سے واقع ہو جاتی ہیں اور اس کے بعد بچے ساری زندگی در بدر کی ٹھوکریں کھاتے ہیں۔
صحابی رسول کا اثر اور فتوی:
اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے عرض کیا کہ میں نے اپنی بیوی کو (100) سو طلاقیں دے دی ہیں، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ عورت پر تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں اور باقی ستانوے طلاقوں سے تو نے اللہ کی آیات سے استہزاء کیا ہے۔ (موطأ امام مالک، باب ماجآء البتة، حدیث نمبر:1581)
لہذا مذکورہ بالا قرآنی آیت، حدیثِ مبارکہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے فتویٰ کی روشنی میں جمہور فقہاء بالخصوص ائمہ اربعہ کے نزدیک ایک ہی مجلس میں دی گئی تین طلاقیں تین ہی واقع ہوتی ہیں، اگرچہ اس طرح طلاق دینا ناجائز اور گناہ ہے۔
لہٰذا آپ کی پوچھی گئی صورت میں چونکہ شوہر نے اپنی بیوی کو ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دی ہیں تو جمہور فقہاء کے نزدیک تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اور عورت اپنے شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوگئی ہے، اب دونوں کا میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر عورت پہلے شوہر کی عدت گزار کر کسی اور مرد سے نکاح کرے، اور اس سے ازدواجی تعلقات قائم کرے، پھر وہ اسے طلاق دیدے یا اس کا انتقال ہو جائے، پھر عورت عدت گزار کر پہلے شوہر سے گوہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرے تو ایسا کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الآیة: 230)
فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يَتَرَاجَعَا إِنْ ظَنَّا أَنْ يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَo

روح المعانی: (البقرۃ، الایة: 230)
"فإن طلقها‘‘ متعلقا بقوله سبحانه ’’الطلاق مرتان‘‘ .... فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ أي من بعد ذلك التطليق حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ أي تتزوّج زوجا غيره، ويجامعها.

أحكام القرآن للجصاص: (415/5، ط: دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)
قوله تعالى: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ} منتظم لمعان: منها تحريمها على المطلق ثلاثا حتى تنكح زوجا غيره، مفيد في شرط ارتفاع التحريم الواقع بالطلاق الثلاث العقد والوطء جميعا; لأن النكاح هو الوطء في الحقيقة، وذكر الزوج يفيد العقد، وهذا من الإيجاز واقتصار على الكناية المفهمة المغنية عن التصريح. وقد وردت عن النبي صلى الله عليه وسلم أخبار مستفيضة في أنها لا تحل للأول حتى يطأها الثاني، منها حديث الزهري عن عروة عن عائشة: أن رفاعة القرظي طلق امرأته ثلاثا، فتزوجت عبد الرحمن بن الزبير، فجاءت إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: يا نبي الله إنها كانت تحت رفاعة فطلقها آخر ثلاث تطليقات فتزوجت بعده عبد الرحمن بن الزبير وإنه يا رسول الله ما معه إلا مثل هدبة الثوب فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم وقال: "لعلك تريدين أن ترجعي إلى رفاعة؟ لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك".

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 2053، ط: دار طوق النجاۃ)
قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ.

موطأ امام مالک: (كتاب الطلاق، باب ما جاء في البتة، رقم الحدیث:1581)
حدثنا مالك؛ أنه بلغه، أن رجلا قال لابن عباس: إني طلقت امرأتي مائة ، فماذا ترى؟ قال ابن عباس: ‌طلقت ‌ثلاثا، ‌وسبع ‌وتسعون ‌اتخذت ‌بها ‌آيات ‌الله ‌لعباً ‌هزوا.

شرح النووي على مسلم: (70/10، ط: دار إحياء التراث العربي)
«وقد اختلف العلماء فيمن قال لامرأته أنت طالق ثلاثا فقال الشافعي ومالك وأبو حنيفة وأحمد وجماهير العلماء من السلف والخلف يقع الثلاث

الفتاویٰ الھندیة: (349/1،ط:دار الفکر)
(وأما البدعي) فنوعان بدعي لمعنى يعود إلى العدد وبدعي لمعنى يعود إلى الوقت (فالذي) يعود إلى العدد أن يطلقها ثلاثا في طهر واحد أو بكلمات متفرقة أو يجمع بين التطليقتين في طهر واحد بكلمة واحدة أو بكلمتين متفرقتين فإذا فعل ذلك وقع الطلاق وكان عاصيا.

مختصر القدوری: (159/1)
وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو اثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها

الموسوعة الفقھیة الکويتية: (254/10،دار السلاسل)
6 - ذهب الفقهاء إلى أن من طلق زوجته طلقة رجعية أو طلقتين رجعيتين جاز له إرجاعها في العدة....أما إذا طلق زوجته ثلاثا، فإن الحكم الأصلي للطلقات الثلاث هو زوال ملك الاستمتاع وزوال حل المحلية أيضا، حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر، لقوله تعالى: {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره}

رد المحتار: (233/3، ط: سعید)
’’وذهب جمهور الصحابة والتابعين ومن بعدهم من أئمة المسلمين إلى أنه يقع ثلاث۔۔۔۔ أما أولا فإجماعهم ظاهر لأنه لم ينقل عن أحد منهم أنه خالف عمر حين أمضى الثلاث، ولا يلزم في نقل الحكم الإجماعي عن مائة ألف تسمية كل في مجلد كبير لحكم واحد على أنه إجماع سكوتي. وأما ثانيا فالعبرة في نقل الإجماع نقل ما عن المجتهدين والمائة ألف لا يبلغ عدة المجتهدين الفقهاء منهم أكثر من عشرين كالخلفاء والعبادلة وزيد بن ثابت ومعاذ بن جبل وأنس وأبي هريرة، والباقون يرجعون إليهم ويستفتون منهم وقد ثبت النقل عن أكثرهم صريحا بإيقاع الثلاث ولم يظهر لهم مخالف - {فماذا بعد الحق إلا الضلال} [يونس: 32]- وعن هذا قلنا لو حكم حاكم بأنها واحدة لم ينفذ حكمه لأنه لا يسوغ الاجتهاد فيه فهو خلاف لا اختلاف۔‘‘

الفتاوى الهندية: (473/1،ط:دار الفکر)
وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير ويشترط أن يكون الإيلاج موجبا للغسل وهو التقاء الختانين هكذا في العيني شرح الكنز .أما الإنزال فليس بشرط للإحلال.

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce