resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: مذاکرۂ طلاق کے دوران "ہوگئیں تین ختم بات" کہنے سے تینوں طلاقوں کے وقوع کا شرعی حکم

(68333-No)

سوال: مفتی صاحب! میاں بیوی کے درمیان بحث و مباحثہ ہورہا تھا، اس دوران شوہر نے کہا کہ طلاق دے دوں تمہیں؟ بیوی نے بولا ہاں دے دو طلاق تو شوہر نے بولا ابھی تمہیں طلاق دیتا ہوں، ابھی تمہیں طلاق دیتا ہوں، ختم بات ہوگئیں تین ختم بات، تمہیں طلاق دے دی ہے اب تم جاؤ۔
مفتی صاحب! معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں تین طلاقیں ہوگئیں ہیں یا دو ہوئی ہیں؟ براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیں۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں شوہر کے مذکورہ الفاظ ("ابھی تمہیں طلاق دیتا ہوں، ابھی تمہیں طلاق دیتا ہوں، ختم بات ہوگئیں تین ختم بات، تمہیں طلاق دے دی ہے اب تم جاؤ") سے بیوی پر قطعی طور پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، کیونکہ اگرچہ "دیتا ہوں" مضارع ہے، مگر متصل بعد شوہر کا خود "ہوگئیں تین ختم بات" کہہ کر تین کی تعداد کا صریح اقرار و نفاذ کرنا اور پھر صیغۂ ماضی کے ساتھ "تمہیں طلاق دے دی ہے" کہنا کلام کو حال اور وقوع کے معنی میں متعین کر دیتا ہے، لہٰذا نکاح فوراً ختم ہو گیا ہے، دونوں پر فوری علیحدگی اور عورت پر عدت لازم ہے، اور اب رجوع یا دوبارہ باہمی نکاح کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الدلائل:

*القرآن الكريم: (سورۃ البقرۃ: 230)*
﴿فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَن يَتَرَاجَعَا إِن ظَنَّا أَن يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ﴾

*مشکوۃ المصابیح: (باب الخلع و الطلاق، 284/2، ط: قدیمی)*
"عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ثلاث جدهن جد وهزلهن جد: النكاح والطلاق والرجعة. رواه الترمذي وأبو داود وقال الترمذي: هذا حديث حسن غريب"

*الدر المختار: (کتاب الطلاق، 236/3، ط: سعید)*
ولواقر بالطلاق کاذبا اوھازلا و قع قضاء لا دیانۃ۔

*خلاصۃ الفتاوی: (75/2)*
وفی الأصل اذا قال طلقتک أمس وھو کاذب کان طلاقا فی القضاء ۔

*بدائع الصنائع: (فصل في حكم الطلاق البائن، 187/3، ط: سعید)*
"وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضاً حتى لايجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل: {فإن طلقها فلاتحل له من بعد حتى تنكح زوجاً غيره} [البقرة: 230]، وسواء طلقها ثلاثاً متفرقاً أو جملةً واحدةً "

*الدرالمختار و الرد المحتار:(كتاب الطلاق، باب صريح الطلاق، 248/3، ط: سعيد)*
"(قوله:وما بمعناها من الصريح ) أي مثل ما سيذكره من نحو كوني طالقًا و اطلقي ويا مطلقة بالتشديد، و كذا المضارع إذا غلب في الحال مثل أطلقك، كما في البحر."

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce