عنوان: مسجد اور مصلی میں فرق(6863-No)

سوال: مفتی صاحب ! السلام علیکم، مسجد اور مصلی میں کیا فرق ہے؟ براہ کرم مطلع فرمادیں۔

جواب: مسجد اور مصلیٰ میں یہ فرق یہ ہے کہ مسجد وہ جگہ ہے جہاں فرض نمازیں ہمیشگی کے ساتھ ادا کی جاتی ہیں، اور اس کے لئے وہ جگہ وقف ہوتی ہے،نہ اس کو بیچا جاسکتا ہے اور نہ ہی ھبہ کیا جاسکتا ہے، اور اس کا کوئی مالک نہیں ہوتا ہے۔
اور مصلیٰ وہ جگہ ہے، جسے عارضى نماز کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے عیدین کی نماز یا نماز جنازہ وغیرہ، اور وہ جگہ پنج وقتہ نماز کے لئے وقف نہیں ہوتی ہے ، اس جگہ کی باقاعدہ ملکیت ہوتی ہےاوراس کو خریدا یا بیچا بھی جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (355/3، ط: دار الفکر)
(ویزول ملکہ عن المسجد والمصلیٰ ) شمل مصلی الجنازۃ ومصلی العید قال بعضہم یکون مسجداً حتی اذا مات لا یورث عنہ وقال بعضہم ھذا فی مصلی الجنازۃ اما مصلی العید لایکون مسجداً مطلقاً وانما یعطی لہ حکم المسجد فی صحۃ الاقتداء بالامام وان کان منفصلا ً عن الصفوف وفیما سوی ذلک فلیس لہ حکم المسجد ، وقال بعضہم یکون مسجداً حال اداء الصلاۃ لا غیر وہو والجبانۃ ، سواء ویجنب ھذا المکان مما یجنب عنہ المساجد احتیاطاً خانیہ واسعاف والظاہر ترجیح الاول لانہ فی الخانیۃ یقدم الاشہر (قولہ بالفعل ) ای باالصلاۃ فیہ ففی شرح الملتقی انہ یصیر مسجداً بلاخلاف
قلت وفی الذخیرۃ وبالصلاۃ بجماعۃ یقع التسلیم بلاخلاف حتی انہ اذا بنی مسجداً واذن للناس بالصلاۃ فیہ جماعۃ فانہ یصیر مسجداً … وقدمناہ من ان المسجد لوکان مشاعا لا یصح اجماعاً …وفی القہستانی ولا بد من افرازہ ای تمیزہ عن ملکہ من جمیع الوجوہ فلوکان العلومسجداً والسفل حوانیت اوبالعکس لایزول ملکہ لتعلق حق العبد بہ کما فی الکافی … واذا کان السرداب او العلو لمصالح المسجد او کانا وقفاً علیہ صارمسجداً شرنبلالیۃ… قال فی البحر: وحاصلہ ان شرط کو نہ مسجداً ان یکون سفلہ وعلوہ مسجداً ینقطع حق العبد عنہ لقولہ تعالیٰ{وان المساجد للّٰہ }

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2832 Feb 22, 2021
masjid or musallay mai farq, Difference between Masjid / mosque and Musalla

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.