عنوان: مسجد میں جاری نماز باجماعت کی آخری رکعت میں پہنچنے کی صورت میں اس جماعت میں شامل نہ ہونا اور دوسری جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا(6865-No)

سوال: مفتیان اکرام ! السلام علیکم،
ہم سعودی عرب میں قیام پزیر ہیں، جہاں مسجد میں ہر جماعت کے بعد بھی لوگ جماعت کے ساتھ نماز کا اہتمام کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ تو جب آخری تشھد میں پہنچتے ہیں، تو وہ پہلی جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ سلام کا انتظار کرتے ہیں اور دوسری مکمل جماعت میں شامل ہوتے ہیں۔
معلوم یہ کرنا ہے کہ ان دونوں میں سے کس کا عمل صحیح ہے؟
شکریہ! اللہ پاک آپ لوگوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

جواب: مذکورہ صورت میں مسجد میں جو جماعت ہو رہی ہو٬ اسی میں شامل ہونا چاہئے٬ مکمل جماعت ملنے کی خاطر دوسری جماعت کا انتظار نہیں کرنا چاہئے٬ نیز فقہ حنفی کے مطابق مسجد شرعی میں دوسری جماعت کرانا مکروہ تحریمی ہے٬ اس لئے حنفی مسلک کی اتباع کرنے والے شخص کیلئے مسجد شرعی کی دوسری جماعت میں شریک ہونا درست نہیں ہے٬ اس لئے مذکورہ صورت میں پہلی جماعت میں ہی شریک ہوکر نماز پڑھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (395/1، ط: دار الفکر)
"وکرہ.... تکرار الجماعة إلا في مسجد علی طریق فلا بأس بذلک، جوھرة اھ
قولہ: ”وتکرار الجماعة“ : لما روی عبد الرحمن بن أبي بکر عن أبیہ ”أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خرج من بیتہ لیصلح بین الأنصار فرجع وقد صلی فی المسجد بجماعة، فدخل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم في منزل بعض أھلہ فجمع أھلہ فصلی بھم جماعة“۔ ولو لم یکرہ تکرار الجماعة فی المسجد لصلی فیہ، وروي عن أنس ”أن أصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کانوا إذا فاتتھم الجماعة فی المسجد صلوا فی المسجد فرادی“ ، ولأن التکرار یوٴدي إلی تقلیل الجماعة؛ لأن الناس إذا علموا أنھم تفوتھم الجماعة یتعجلون فتکثر وإلا تأخروا اھ بدائع۔ وحینئذ فلو دخل جماعة المسجد بعد ما صلی أھلہ فیہ فإنھم یصلون وحدانا، وھو ظاھر الروایة۔ ظھیریة اھ"

و فیہ ایضا: (باب الإمامة، 552/1، ط: دار الفکر)
" ویکرہ تکرار الجماعة بأذان وإقامة في مسجد محلة لا في مسجد طریق الخ۔ وفی الرد: قولہ: ”ویکرہ“ أي: تحریماً لقول الکافي: لایجوز"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 377 Feb 22, 2021
masjid mai jaari namaz ba jamaat ki aakhri rakaat mai pohunchnay ki soorat mai is jamaat mai shaamil na hona or doosri jamaat kay sath namaz parhna, In case of reaching the last rak'ah / rakat of the ongoing prayer in the mosque, ruling on not joining this congregation / jamat and praying with another congregation.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.