عنوان: مکان کا کرایہ معاف کر کے اسے زکوۃ میں شمار کرنا(6888-No)

سوال: میرا کرائے دار مستحق زکوۃ ہے، اگر میں اس سے زکوۃ کی نیت سے کرایہ وصول نہ کروں، تو کیا اس طرح میری زکوۃ ادا ہو جائے گی؟

جواب: واضح رہے کہ زکوۃ کی ادائیگی کے لیے مال زکوۃ پر مالکانہ قبضہ دینا شرط ہے، صورت مسئولہ میں چونکہ مستحق زکوۃ کو باقاعدہ مالک بنا کر قبضہ نہیں دیا گیا، اسی لئے آپ کی زکوۃ اس طرح کرایہ معاف کرنے سے ادا نہیں ہوگی، البتہ اگر زکوٰۃ کی رقم مستحق کے حوالے کر دی جائے، اور پھر وہ اپنی مرضی سے کرائے کی مد میں آپ کو یہ رقم واپس کردے، تو اس طرح زکوۃ ادا ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (256/2، ط: سعید)
وشرعا (تملیک) خرج الاباحۃ، فلو أطعم یتیما ناویاً الزکاۃ لایجزیہ الا اذا دفع الیہ المطعوم کما لو کساہ بشرط أن یعقل القبض الا اذا حکم علیہ بنفقتھم (جزٔمال) خرج المنفعۃ، فلو اسکن فقیرا دارہ سنۃ ناویا لایجز یہ (عینہ الشارع) وھو ربع عشر نصاب حولی۔

رد المحتار: (270/2، ط: سعید)
واعلم ان اداء الدین عن الدین والعین عن العین وعن الدین یجوز واداء الدین عن الٔعین ، و عن دین سیقبض لایجوز وحیلۃ الجواز ان یعطی مد یونہ‘ الفقیر زکاتہ ثم یأ خدھا عن دینہ قال فی الشامیۃّ تحت قولہ واعلم …الثانیۃ واداء دین عن دین سیقبض کما تقدم عن البحروھو مالوابرأالفقیر عن بعض النصاب ناویا بہ الا داء عن الباقی ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 935 Feb 24, 2021
makaan ka kiraya muaf kar kay usay zakatmai shumar karna , Remitting house rent and counting / considering it as Zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.