resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: ویلنٹائن کے اسٹیکرز کی خرید و فروخت کرنا (691-No)

سوال: حضرت ! میں کہیں جاب کرتا ہوں، ہمارا مختلف اسٹیکروں کا کام ہے، میرے باس نے آج ویلنٹائن ڈے کے اسٹیکر خریدنے کو کہا ہے، حضرت میں اگر خرید لوں تو گناہ میں شامل ہوتا ہوں، اگر نہیں خریدوں تو جاب سے نکالا جاؤنگا۔ میں کیا کروں ؟میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

جواب: صورت مسؤلہ میں آپ کا ویلنٹائن "Valentine" کے اسٹیکر خریدنے اور بیچنے میں تعاون کرنا، درحقیقت فحاشی کے گناہ میں تعاون کرنا ہے، جو کہ یقینا گناہ عظیم ہے، لہٰذا حتی الامکان اس سے بچنے کی کوشش کریں، اس منع کرنے کے باوجود اگر آپ کا مالک نہیں مانتا ہے، تب آپ دوسرا روزگار تلاش کرنے کی کوشش کریں، جب تک دوسرا حلال روزگار نہیں ملتا، مجبوری میں اس کام کو کرتےرہیں، لیکن اس پر استغفار کرتے رہیں اور اس حرام کام کے بدلے میں جو کمائی ملے، اندازہ لگاکر اس کو صدقہ کردیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الایة: 2)
وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ ....الخ

الدر المختار مع رد المحتار: (99/5، ط: دار الفکر)
والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه

بذل المجہود: (359/1، ط: مرکز الشیخ أبي الحسن الندوي)
یجب علیہ أن یردہ إن وجد المالک وإلا ففي جمیع الصور یجب علیہ أن یتصدق بمثل ملک الأموال علی الفقراء۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Valentine day ki khareed o farookht/frookht kerna, Buying and Selling Valentine's Stickers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial