سوال:
آج کل لڑکیاں ناخن بڑھاتی ہیں، کیا یہ جائز ہے؟
جواب: ہر جمعہ کو ناخن کاٹنا مستحب ہے، جبکہ چالیس دن گزرنے کے باوجود نہ کاٹنا مکروہ ہے۔
صورت مسئولہ میں اگر ناخن چالیس دن گزرنے کے باوجود نہیں کاٹے گئے، تو وہ گناہگار ہوگا، چاہے مرد ہو یا عورت، سب اس حکم میں برابر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (407/6، ط: سعید)
قولہ: و فی ابی سعود عن شرح المشارق لابن ملک روی مسلم عن انس بن مالک "وقت لنا فی تقلیم الاظفار، و قص الشارب، و نتف الابط، ان لا نترک اکثر من اربعین لیلۃ"۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی