عنوان: دسترخوان بچھا کر زکوٰة کی مد میں کھانا کھلانا(693-No)

سوال: کیا زکوة کی مد میں کھانا تقسیم کیا جاسکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر مستحق زکوٰة کو دسترخوان بچھا کر کھانا کھلایا جائے، تو اس صورت میں آپ کی زکوٰة ادا نہیں ہوگی، کیونکہ آپ نے اس مستحق کو مالک نہیں بنایا، بلکہ اس کے لئے کھانے کو مباح کیا ہے۔
اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اس کھانے کو اپنے ساتھ لے جا نہیں سکتا، البتہ اگر پیکٹ بنا کر ان کے حوالے کر دیا جائے، تو اس صورت میں وہ مالک بن جائے گا، اور اس صورت میں آپ کی زکوٰة ادا ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (256/2، ط: دار الفکر)
(هي) لغة الطهارة والنماء، وشرعا (تمليك) خرج الإباحة، فلو أطعم يتيما ناويا الزكاة لا يجزيه إلا إذا دفع إليه المطعوم

البحر الرائق: (217/2، ط: دار الکتاب الاسلامی)
وقيد بالتمليك احترازا عن الإباحة؛ ولهذا ذكر الولوالجي وغيره أنه لو عال يتيما فجعل يكسوه ويطعمه وجعله من زكاة ماله فالكسوة تجوز لوجود ركنه، وهو التمليك، وأما الإطعام إن دفع الطعام إليه بيده يجوز أيضا لهذه العلة، وإن كان لم يدفع إليه، ويأكل اليتيم لم يجز لانعدام الركن، وهو التمليك، ولم يشترط قبض الفقير؛ لأن التمليك في التبرعات لا يحصل إلا به،

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 308 Jan 23, 2019
dastarkhawan /dastarkhuwan bicha ker zakat ki mad men khana khilana, Laying the table and feeding from Zakat account

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.