سوال:
کیا اللہ تعالیٰ کو "اللہ میاں" یا "اللہ سائیں" کہہ سکتے ہیں؟
جواب: " میاں" اور "سائیں" دونوں الفاظ اردو زبان میں ادب کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ لفظ "میاں" کا لغوی معنیٰ سرداروں کا سردار، آقا، والی، خداوند، مالک، سرکار اور حاکم کے آتے ہیں، جبکہ "سائیں" کا لغوی معنیٰ خدا، رب، آقا، مالک، شوہر اور فقیر کے آتے ہیں، جب ان الفاظ کو لفظ "اللہ" کے ساتھ بولا جاتا ہے تواس سے صرف مالک و آقا کے معنی مراد ہوتے ہیں، دیگر معانی کا احتمال باقی نہیں رہتاہے، لہذا مذکورہ الفاظ کو اللہ کے نام کے ساتھ استعمال کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فیروز اللغات: (ص: 816- 1390)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی