عنوان: امانت کی حفاظت کرنے پر اجرت لینے کا حکم(6962-No)

سوال: اگر کوئی شخص کسی کی امانت اپنے پاس رکھے اور اس امانت کی حفاظت کرنے پر امانت رکھوانے والے سے اجرت مقرر کرکے وصول کرے، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب: امین کے لئے امانت کی حفاظت کرنے پر اجرت مقرر کرکے اجرت لینا جائز ہے، اور بلا تعدی (بلا زیادتی) امانت ضائع ہونے کی صورت میں امین ضامن نہیں ہوگا، البتہ اگر امین کی طرف سے امانت کی حفاظت میں غفلت و کوتاہی یا اس میں تعدی (زیادتی) کرنے کی وجہ سے امانت ضائع ہوئی ہو، تو امین پر امانت کا تاوان ادا کرنا لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مجلۃ الاحکام العدلیۃ: (148/1، ط: نور محمد)
الوديعة أمانة بيد المستودع بناء عليه إذا هلكت أو فقدت بدون صنع المستودع وتعديه وتقصيره في الحفظ لا يلزم الضمان. فقط إذا أودعت بأجرة لأجل الحفظ وهلكت بسبب ممكن التحرز كالسرقة تكون مضمونة.

فتاوی حقانیۃ: (399/6، ط: دار العلوم حقانیة)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1380 Mar 01, 2021
amanat ki hifazat karne par ujrat lene ka hukum, Ruling / Order to take wages for protecting trust

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.