سوال:
مفتی صاحب ! مور کے پر کے متعلق اکثر لوگ کہتے ہیں کہ اس سے برکت ہوتی ہے، جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بھی ایک جاندار کے جسم کا حصہ ہے تو گناہ ملتا ہے تو کیا مور کے پر کو قرآن پاک میں خوبصورتی یا نشانی کے لیے رکھنا جائز ہے؟ اسی طرح مور کے پر کو گھر میں سجانے، کپڑوں، فیشن جیولری اور بالوں میں لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: مور کے پر قرآن مجید میں خیر وبرکت اور ثواب کی نیت سے رکھنا درست نہیں ہے، البتہ اگر مور کے پر پاک ہوں تو محض خوبصورتی اور نشانی کے لیے ان کو قرآن مجید میں یا گھر یا کپڑوں میں سجانے کے لئے لگانے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی