سوال:
مفتی صاحب! کیا مسجد میں اعتکاف کی نیت کے بغیر کھانا، پینا اور سونا حرام ہے؟
جواب: مسجد میں صرف معتکف کیلئے کھانے پینے کی اجازت ہے، معتکف کے علاوہ کسی اور شخص کیلئے مسجد میں کھانا پینا مکروہ ہے، البتہ اگر کبھی غیر معتکف کو کسی عذر کی وجہ سے مسجد میں کھانا پینا پڑے تو اعتکاف کی نیت کرلی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (321/5، ط: دار الفکر)
ويكره النوم والأكل فيه لغير المعتكف، وإذا أراد أن يفعل ذلك ينبغي أن ينوي الاعتكاف فيدخل فيه ويذكر الله تعالى بقدر ما نوى أو يصلي ثم يفعل ما شاء، كذا في السراجية.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی