سوال:
اگر کسی مسلمان کو نماز پڑھنی نہیں آتی ہو اور وہ عربی یاد بھی نہیں کرسکتا ہو تو وہ نماز کیسے پڑھے گا؟
جواب: واضح رہے کہ ایسے شخص کے ذمہ جلد از جلد نماز کا درست طریقہ سیکھنا فرض ہے۔ سب سے پہلے اس آدمی کے ذمے لازم ہے کہ قراءت کی مقدارِ واجب یاد کرے، تاکہ نماز میں قراءت کی فرض اور واجب مقدار پڑھ سکے، لیکن جب تک وہ شخص قرآن کریم یاد کرنے سے عاجز ہو تب تک نماز نہ چھوڑے، بلکہ جماعت میں شامل ہو کر نماز کے ارکان ادا کرتا رہے اور قراءت کرنےکے موقع پر خاموش رہے اور انفرادی نماز پڑھتے ہوئے سبحان اللّٰہ، الحمد للّٰہ پڑھتا رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
احسن الفتاوی: (79/3، ط: سعید)
کذا فی فتاوی دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی: 16918
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی