عنوان: قرض کی ادائیگی کیلئے جمع شدہ رقم (قسط) پر زکوۃ کا حکم(7092-No)

سوال: مفتی صاحب ! میں نے 5 سال پہلے اجارہ پر کینیڈا میں ایک گھر خریدا تھا، میں سالانہ بنیاد پر کچھ اضافی رقم کے ساتھ قسطوں کی ادائیگی کر رہا تھا۔ اس سال میرے پاس تمام رقم ادا کرنے کے لیے تقریبا 100،000 ہیں، میں یہ رقم آنے والے ستمبر میں ادا کروں گا۔ کیا مجھے اس رقم پر زکوٰۃ ادا کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ میں پچھلے سال سے اس رقم کو بچا رہا ہوں؟ براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ رقم صرف قرض کی ادائیگی کے لئے بچائی گئی ہے۔ برائے مہربانی میری رہنمائی کریں

جواب: مذکورہ صورت میں ایک سال تک کی واجب الاداء رقم ( payable amount) زکوة سے منہا کرنا جائز ہے٬ لہذا قیمت کی ادائیگی کے سلسلے میں آپ پر اس سال جتنی ادائیگی لازم ہے٬ اس ایک سال تک کی قسط کی رقم اپنے مجموعی مال سے منہا کر کے زکوۃ ادا کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (174/3- 178، ط: زکریا)
"وسبب افتراضہا ملک نصاب حولي تام فارغ عن دین لہ مطالب من جہۃ العباد وفارغ عن حاجتہ الأصلیۃ"

کذا فی تبویب فتاوی دار العلوم کراتشي: رقم الفتوی: 100/2066

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 526 Mar 18, 2021
qarz ki adaigi k liye jama shuda raqma qist par zakat ka hukum, Ruling of Zakat on the amount (installment) collected to pay the debt

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.