عنوان: کیا مومن ہونے کے لئے تصدیق بالقلب کے ساتھ اقرار باللسان شرط ہے؟(107109-No)

سوال: مفتی صاحب ! کفر سے اسلام میں داخل ہونے کیلئے زبان سے کلمہ طیبہ کا اقرار ضروری ہے یا دل سے توحید و رسالت ماننا ہی کافی ہے؟ نیز کلمہ طیبہ کا اقرار عربی زبان میں ہی پڑھنا ضروری ہے یا کسی اور زبان میں کلمہ طیبہ کا ترجمہ پڑھنا بھی کافی ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ اقرار باللسان تصدیقِ قلبی کی علامت اور اسلامی اَحکام جاری کرنے کے لیے شرط ہے، لہٰذا کسی شخص کو تصدیق قلبی تو حاصل ہے،لیکن کسی عذر مثلاً خوف کی وجہ سے اقرار نہیں کرتا تو وہ مسلمان شمار ہوگا٫ البتہ دنیا میں مسلمانوں والے اَحکام (مثلاً جنازہ پڑھنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن ودیگر مسلمانوں کے ساتھ مخصوص اَحکام) جاری کرنے کے لیے کم سے کم ایک مرتبہ اقرار بالسان ضروری ہے۔

اسلام میں داخل ہونے کے لیے توحید و رسالت کا اقرار کسی بھی زبان میں کیا جائے تو وہ بھی معتبر ہے، البتہ اس کے لیے عربی میں کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت کا انتخاب زیادہ مفید ہے، لیکن جہاں کسی کوعربی میں کلمہ شہادت یا کلمہ طیبہ کی ادائیگی میں دشواری ہو تو جس زبان میں بھی سہولت ہو اس کو توحید ورسالت کی تصدیق اور اقرار سمجھا کر اسلام میں داخل کرلیا جائے، پھر بعد میں اسے کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت کے عربی الفاظ بھی سکھا دیے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:


قال اللہ تبارک و تعالی:

فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ)

(سورۃ التغابن آیت نمبر: 16)

وفی إكمال المعلم بفوائد مسلم:

ومذهب أهل السنة : أن المعرفة مرتبطة بالشهادتين ، لا تنفع إحداهما ولا تُنجى من النار دون الأخرى ، إلا لمن لم يقدر عليها من آفة بلسانه ، أو لم تمُهله المدة ليقولها حتى اخْتُرم۔

(ج:١ ٫ ص: ٢١٨ ٫ ط:دارالوطن)

و فی ارشادالساری للقسطلانی:

وذهب جمهور المحققين إلى أنه هو التصديق بالقلب وإنما الإقرار شرط لإجراء الأحكام في الدنيا، كما أن تصديق القلب أمر باطني لا بد له من علامة اهـ-

(ج:١ ٫ ص: ٨٦ ٫ ط: المطبعة الكبرى الأميرية)

و فی شرح العقائد:

وذهب جمهور المحققين إلى أنه هو التصديق بالقلب وإنما الإقرار شرط لإجراء الأحكام في الدنيا،لما ان التصدیق امر باطن له من علامة فمن صدق في قلبه ولم یقر بلسانه فهو مؤمن عندﷲ سبحانه وإن لم یکن مؤمناً في أحکام الدنیا۔

(ص: ٢٩٢ ٫ ط: مکتبہ بشری)

و فی النبراس شرح شرح العقائد:


إنه هو التصدیق بالقلب، وإنما الإقرار شرط لإجراء الأحکام في الدنیا من حرمة الدم والمال وصلاة الجنازة علیه ودفنه في مقابر المسلمین ‘۔

(ص:٣٩٤ ٫ط: رشیدیہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 240

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com