سوال:
مفتی صاحبان ! اللہ رب العزت آپ سب کو بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین
سوال یہ ہے کہ آج کل ایک اکاؤنٹ روشن ڈیجیٹل پاکستان کے نام سے مشہور ہے، اس میں اضافی رقم ملتی ہے، کیا اس میں saving اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب:
واضح رہے کہ مروجہ سودی بینکوں نظام چونکہ سود کی بنیاد پر چل رہا ہے٬ اس لئے سودی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کے طور پر "روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ" کھولنا جائز نہیں٬ اور اس سے حاصل ہونے والے منافع حلال نہیں ہونگے٬ البتہ جو غیر سودی بینک، مستند علماء کرام کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کام کررہے ہوں٬ ان میں مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا شرعا درست ہے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی