عنوان: "حضرت حسنؓ کا پندرہ شعبان کی رات کو تین حصوں میں تقسیم کرنا" حدیث کی تحقیق(7168-No)

سوال: براہ کرم اس کی تصدیق فرمادیں: "حضرت طاؤس یمانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے پندرہ شعبان کی رات اور اس میں عمل کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ میں اس رات کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ہوں، ایک حصہ ناناﷺ پر درود شریف پڑھتا ہوں، دوسرے حصے میں اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتا ہوں، تیسرے حصے میں نماز پڑھتا ہوں، میں نے عرض کیا کہ جو شخص یہ عمل کرے تو اس کے لیے کیا ثواب ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سنا اور انہوں نے آپ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا: اسے مقربین لوگوں میں لکھ دیا جاتا ہے"۔

جواب: سوال میں مذکور حدیث حافظ سخاوی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنی کتاب "القول البدیع" میں صفحہ نمبر ٣٩٦ پر ذکر فرمائی ہے اور اس حدیث کے متعلق فرمایا ہے:
"لم أقف لذلک علی أصل أعتمدہ، واللہ أعلم"
ترجمہ:
مجھے اس حدیث کی کوئی معتبر سند نہیں ملی ہے، واللہ اعلم۔
لہذا اس حدیث کی نسبت آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست نہیں ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 443 Mar 28, 2021
shaban mai aan hazrat sallaho alaihi wasallam par durood bhejnay say mutalliq aik hadees ki tehqeeq, Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding / related to sending durood / drood / blessings on the Holy Prophet (PBUH) in Sha'ban

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.