سوال:
میرے اور میری بیوی کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا، اس دوران میری بیوی نے میری داڑھی کے بارے میں غصہ سے کہا کہ "یہ داڑھی نہیں، بلکہ بھینس کی دم ہے" کیا اس طرح کہنے سے میری بیوی کافر ہوگئی ہے؟
جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کی بیوی نے مذکورہ الفاظ حضور اکرم ﷺ کی سنت کو حقیر سمجھتے ہوئے یا استخفاف اور استھزاء کے طور پر کہے ہیں تو آپ کی بیوی دائرہ اسلام سے خارج ہوگئی ہے، اور اگر مذکورہ الفاظ سنتِ نبوی کو حقیر سمجھتے ہوئے یا استخفاف اور استھزاء کے طور پر نہیں کہے ہیں تو آپ کی بیوی دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوئی، البتہ آپ کی بیوی کو آئندہ اس طرح کے الفاظ کہنے سے اجتناب کرنا لازم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (222/4، ط: دار الفکر)
ولاعتبار التعظیم المنافی للاستخفاف کفر الحنفیۃ بالفاظ کثیرۃ وافعال تصدر من المنتھکین لدلاتھا علی الاستخفاف بالدین ……قلت :ویظھر من ھذا ان ماکان دلیل الاستخفاف یکفر بہ۔
البحر الرائق: (121/5)
ویکفر ……باستخفافہ بسنۃ من السنن۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی