سوال:
ہمارے پاس ایسے کرنسی نوٹ آتے ہیں جو ناقابل استعمال ہوتے ہیں، البتہ ان کا نمبر موجود ہوتا ہے۔
اگر یہ نوٹ ہم بینک کو دے دیں تو وہ ہمیں اس کے بدلے صحیح نوٹ دے دیتا ہے۔
کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب: مذکورہ نوٹ بینک کو دیکر اسی مالیت کا دوسرا صحیح نوٹ لینا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایہ: (111/3، ط: مکتبہ رحمانیہ)
فان باع فضۃ بفضۃ او ذھبا بذھب، لا یجوز الا مثلا بمثل، و ان اختلفت فی الجودۃ و الصیاغۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی