سوال:
مفتی صاحب! ہمارے محلے میں ایک ایسا گھرانہ رہتا ہے کہ وہ لوگ بولتے ہیں ہم زاکرین اور پنج پیر ہیں، وہ لوگ بولتے ہیں کہ ہم لوگ انسانوں کی بہت خدمت کرتے ہیں، کسی کو بھی ہم سے تکلیف نہ پہنچے اور نہ ہی ہم چرند پرند کو بھی تکلیف نہیں دیتے، ہم سارا دن ذکر کرتے ہیں، ہم نماز کبھی پڑھ بھی لیتے ہیں اور نہ بھی پڑھیں تو کوئی گناہ نہیں، ہم لوگ آنکھیں بند کر کے خانہ کعبہ پہنچ جاتے ہیں، زبان سے ذکر کرتے ہیں، جب زبان نہیں چلتی تو پھر ہمارا دل ذکر کرتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ لوگ کیسے ہیں اور کیا ان سے تعلق رکھا جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: محترم! سوال سے ایسا لگ رہا ہے کہ مذکورہ گھرانے کا تعلق "ذکری" فرقہ سے ہے، لیکن جب تک تحقیق سے ان کا ذکری یا کسی اور فرقہ سے منسلک ہونا معلوم نہیں ہوتا، اس وقت تک کچھ کہنا مشکل ہے۔ جزاک اللہ خیرا