سوال:
مفتی صاحب! کیا راستے پر چلتے ہوئے قرآن مجید کی تلاوت موبائل سے کر سکتے ہیں یا نہیں؟ وضاحت فرمادیں۔
جواب: راستے پر چلتے ہوئے موبائل فون سے دیکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرنے میں چونکہ گرنے کا خطرہ ہے۔ اسی طرح دوسرے نقصانات کا بھی اندیشہ ہے، اس لیے چلتے ہوئے موبائل میں دیکھ کر تلاوت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ہاں! البتہ چلتے ہوئے زبانی پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیة: (کتاب الکراہیۃ، 316/5)
رجل أراد أن یقرأ القرآن فینبغي أن یکون علی أحسن أحوالہ یلبس صالح ثیابہ ویتعمم ویستقبل القبلۃ؛ لأن تعظیم القرآن والفقہ واجب، کذا في فتاویٰ قاضي خان۔
غنیۃالمستملی شرح منیۃ المصلی: (القرأۃ خارج الصلاۃ، ص 496)
والقرأۃ ما شیا اووھو یعمل عملا ان کان منتبھا لا یشغل قلبہ المشی والعمل جائزۃ والاتکرہ "اھ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی