عنوان: اسلامک فنڈ پر زکوۃ کا حکم(7233-No)

سوال: مفتی صاحب! اسلامک فنڈز پر زکوۃ ہے یا نہیں؟

جواب: اگر وہ کاروباری فنڈ ہو٬ اور اس میں کاروبار کے شرعی کے اصولوں کے مطابق عمل کیا جاتا ہو٬ تو اس فنڈ میں جتنی رقم آپ نے انویسٹ کی ہے٬ اور اس کی وجہ سے نفع (profit) میں جتنے حصے کے آپ مالک ہیں٬ اس کے بقدر آپ پر زکوۃ لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیة: (179/1، ط: زکریا)
"الزکاة واجبة في عروض التجارة کائنة ما کانت إذا بلغت قیمتہا نصابًا من الورق والذہب کذا في الہدایة"

فتح القدیر: (119/2- 120، ط: رشیدیہ)
"لیس في دور السکنی وثیاب البدن․․․ وسلاح الاستعمال زکاة لأنہا مشغولة بالحاجة الأصلیة ولیست بنامیة أیضًاوعلی ہذا کتب العلم لأہلہا وآلات المحترفین کما قلنا "

الدر المختار: (211/3، ط: زکریا)
"وتعتبر القیمة یوم الوجوب وقالا: یوم الأداء، وفي السوائم یوم الأداء إجماعًا وہو الأصح"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 578 Apr 06, 2021
islamic fund par zakat ka hukum, Ruling on Zakat on Islamic Fund

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.